پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

ایرون فنچ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے 119 رنز کے ہدف کے تعاقت میں تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 107 رنز تھے تاہم بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس کے باعث آسٹریلیا ٹیم کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 119 رنز کا ہدف دیا گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ میں ’پُگن پُگائی‘ کا کیا کام؟

دورہ آسٹریلیا: نوجوان ٹیم کا اعلان، عثمان قادر بھی شامل

نسیم شاہ: ’والد نے کہا انگریز والا کھیل مت کھیلو‘

اس سے پہلے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی سکور کیے مچل سٹارک کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

مہمان ٹیم ابھی پہلی وکٹ کے نقصان سے سنبھل نہ پائی تھی کہ دوسرے اوور میں حارث سہیل بھی چار رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز محمد رضوان تھے وہ 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور کین رچرڈسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP/ Getty

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض

آسٹریلیا کی ٹیم: مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، بین میکٹدرماٹ، ایشٹن ٹرنر اور ایلکس کیری

اسی بارے میں