Lahore Qalandars and Peshawar Zalmi: ڈک ورتھ کے تحت پشاور زلمی کی جیت، لاہور قلندرز نے ہوم گراؤنڈ میں بازی مار لی

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 20ویں اور 21ویں میچز میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرایا۔

21ویں میچ میں کوئٹہ نے لاہور کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 99 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب لاہور نے 12ویں اوور میں کر لیا۔ محمد حفیظ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وکٹ میں ٹرن کی وجہ سے بلے بازوں کو مشکل کا سامنا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 98 رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

سمت پٹیل نے اپنے چار اوورز میں صرف پانچ رنز دیتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں

سمت پٹیل نے صرف پانچ رنز دیتے ہوئے اپنے چار اوورز میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں جو اس سیزن کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔

یہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا کم ترین اور لیگ میں مجموعی طور پر پانچواں کم ترین سکور ہے۔ پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین سکور 59 رنز ہے جو 2017 میں لاہور نے پشاور کے خلاف بنایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے کھلاڑیوں نے گلابی ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں

لاہور کے خلاف کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع کے 10 اوورز میں صرف 34 رنز بنائے۔ اس دوران لاہور نے 14 گیندوں پر چار وکٹیں لی ہیں۔

سمٹ پٹیل وہ پہلے بولر ہیں جنھوں نے پی ایس ایل میں ایک ہی اوور میں بغیر کوئی رن دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کوئٹہ کے اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور شاہین آفریدی کی دوسری ہی گیند پر واٹسن ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلنے والے لاہور کے فرزان راجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں

سمت پٹیل، جو دوسرا اوور کرا رہے تھے، نے گیند سپن کرتے ہوئے شہزاد اور روئے کو کافی مشکل میں ڈالا۔

روئے کو پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تھا تاہم ریویو کے ذریعے وہ بچ گئے کیونکہ بال کا بلے سے ایج لگا تھا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

وکٹ میں ٹرن کی وجہ سے بلے بازوں کو کافی مشکل پیش آئی

آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی شہزاد تھے جو شاہین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ سمت پٹیل کر سپن ہوتی گیند پر کپتان سرفراز کا ایج لگا اور سلپ پر بین ڈنک نے کیچ پکڑا۔

جیسن روئے اور اعظم خان بھی پٹیل کی سپن نہ سمجھ سکے اور آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد بین کٹنگ پٹیل کی گیند پر ایک جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ وکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلنے والے لاہور کے فرزان راجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے نواز اور فواد احمد کی وکٹیں حاصل کیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

اب تک یکطرفہ مقابلوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز پر 5-4 کی برتری حاصل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم: جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، بین کٹنگ، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد، زاہد محمود

لاہور قلندرز کی ٹیم: سہیل اختر (کپتان)، ڈین ولاس، دلبر حسین، بین ڈنک، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، شاہین آفریدی، ڈیوڈ ویسا، سلمان ارشاد، فرزان راجہ

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پشاور زلمی کی جیت

،تصویر کا ذریعہPCB

20واں میچ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اسلام آباد کو 7 رنز سے شکست ہوئی۔

پشاور زلمی نے 9 اووز کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے اور انھیں اب بھی 11 اوورز میں 111 رنز درکار تھے۔

میچ بارش کی وجہ سے ختم ہونے پر اسلام آباد کے کپتان شاداب خان خوش نہیں تھے کیونکہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت پشاور کو 7 رنز سے جیت مل گئی۔

9 اوورز کے بعد پار سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز تھا اور پشاورکو اسلام آباد پر 9 رنز کی برتری حاصل تھی۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

کامران اکمل نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن پھر آؤٹ ہوگئے

آؤٹ ہونے والے پہلے دو کھلاڑی امام الحق اور کامران اکمل تھے۔ کامران اکمل 37 رنز کے ساتھ اچھی فارم میں کھیل رہے تھے لیکن انھیں ظفر گوہر نے جارحانہ سٹروک لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ کیا۔

ٹام بینٹن اور حیدر علی نے رن ریٹ کو بہتر رکھتے ہوئے 21 رنز کی شراکت قائم کی جو پشاور کی جیت میں اہم ثابت ہوئی۔

اسلام آباد کی بیٹنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر اپنے 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ پشاور نے اپنی بولنگ کے دوران چھ کیچ چھوڑے اور ان کی فیلڈنگ پر تنقید کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

اسلام آباد کی اننگز میں شاداب خان سرفہرست رہے جنھوں نے 42 گیندوں پر 77 رنز بنائے

اسلام آباد کی اننگز میں شاداب خان سرفہرست رہے جنھوں نے 42 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔

شاداب نے کالن انگرام کے ساتھ 76 رنز اور کالن منرو کے ساتھ 67 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسن علی نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

رضوان حسین کی دوسری وکٹ حسن علی نے ایک بہترین یارکر کے ذریعے حاصل کی

میچ کے دوران زلمی کی طرف سے چھ کیچ چھوڑے گئی اور جب آخر کار کالن انگرام کا کیچ پکڑا گیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹوئٹر پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم زلمی کو کیچ پکڑنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘

بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے کھلاڑیوں نے گلابی ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔

لوک رونکی، جو پی ایس ایل 5 کے ٹاپ سکورر ہیں، راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے اسی اوور میں ایک چھکا بھی لگایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

پشاور نے دو گیندوں پر منرو کے دو کیچ چھوڑے جس سے انھیں کافی نقصان ہوا۔

پہلے کپتان وہاب ریاض نے شعیب ملک کے اوور میں کالن منرو کا کیچ چھوڑا اور پھر راحت علی کی گیند پر لیونگسٹون نے سلپ پر کیچ ڈراپ کر دیا۔

رضوان حسین کی دوسری وکٹ حسن علی نے ایک بہترین یارکر کے ذریعے حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

کالن منرو 35 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

کالن منرو اور شاداب خان کے درمیان نصف سنچری کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد منرو اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

انھوں نے محض 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ کارلوس بریتھ ویٹ نے حاصل کی اور یہ صرف تب ممکن ہوسکا جب لییم لیونگسٹون نے باؤنڈری پر ایک اچھا پکڑا۔

15ویں اوور میں راحت علی کی گیند پر انگرام کا بھی کیچ چھوٹا تھا جب وہ 15 گیندوں کے بعد 20 رنز پر تھے۔ اگلے ہی اوور میں شاداب کا کیچ شعیب ملک نے گرا دیا تھا۔

کالن انگرام حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب تھے جن کے دو کیچ چھوڑے گئے لیکن آخر کار ان کا کیچ وہاب کی گیند پر لیونگسٹون نے پکڑا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

پشاور کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے

مواد پر جائیں
پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن 17ویں اوور میں بارش کے باعث میچ منسوخ ہو گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ملتان نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنی خراب فارم اور فٹنس کے باعث پشاور زلمی کی قیادت چھوڑنے کے اعلان کر دیا تھا۔ ان کی جگہ وہاب ریاض بقیہ ٹورنامنٹ میں پشاور کی کپتانی کریں گے۔

پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی پیغام جاری کیا گیا کہ ڈیرن سیمی اب اگلے دو سال ٹیم کے کوچ رہیں گے جبکہ موجودہ بولنگ کوچ محمد اکرم اب ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

اب تک پی ایس ایل 5 میں سب سے زیادہ 242 رنز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لوک رونکی نے بنائے ہیں۔ رائلی روسو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

جہاں تک بات بولرز کی ہے تو کوئٹہ گلیذی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین 14 وکٹوں کے ساتھ چھائے ہوئے ہیں۔ اسی فہرست میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر 8 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم: لوک رونکی، کالن منرو، رضوان حسین، کالن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، ڈیل سٹین، کپتان شاداب خان، رومان رئیس، ظفر گوہر، عاکف جاوید

پشاور زلمی کی ٹیم: کامران اکمل، امام الحق، ٹام بینٹن، حیدر علی، لییم لیونگسٹون، شعیب ملک، کارلوس، کارلوس بریتھ ویٹ، کپتان وہاب ریاض، حسن علی، یاسر شاہ، راحت علی