پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

پی سی ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں سوموار کو چوتھا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا جسے لاہور قلندرز نے میچ کے 19 ویں اوور میں آسانی سے جیت لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن محمد حفیظ اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے یہ ہدف اس وقت حاصل کر لیا جب کہ میچ میں ابھی 10 گیندیں باقی تھیں۔

فخر زمان نے 52 گیندوں پر 82 جبکہ محمد حفیظ نے 33 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد حفیظ نے پہلی دس گیندوں پر صرف بارہ رنز بنائے تھے لیکن اگلی 23 گیندوں پر 61 رنز بنا ڈالے۔

فخر زمان کو ان کی بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 59 گیندوں پر 115 رنز کا اضافہ ہوا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان مین آف دی میچ قرار پائے

لاہور قلندرز کے آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی سہیل اختر تھے جنہیں 21 کے انفرادی سکور پر زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی چھٹی وکٹ گر گئی جب بین کٹنگ پانچ رنز بنا کر حارث روؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی اعظم خان تھے جنہیں احمد دانیال نے آوٹ کیا۔ وہ صرف 13 رنز بنا سکے۔

تیسری وکٹ کوئٹہ گیلڈ ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی تھی۔ جو 40 کے انفرادی سکور پر حارث روؤف کی گیند کا نشانہ بنے۔ اگلے ہی اوور میں کرس گیل بھی 68 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ اس سے قبل انھوں نے 2016 میں نصف سنچری بنائی تھی۔

دو وکٹوں کے نقصان کے بعد سرفراز اور گیل نپی تلی بیٹنگ کرتے رہے تاہم اس دوران کرس گیل کے تین کیچز ڈراپ ہوئے۔ پہلا کیچ 12 رنزپر راشد خان نے گرایا۔ 20 کے سکور پر آغا سلمان نے ایک اور کیچ ڈراپ کیا۔ کرس گیل کا تیسرا کیچ 31 کے اسکور پر دوبارہ آغا سلمان نے ڈراپ کیا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

کرس گیل اور سرفراز احمد نے 101 رنز کی شراکت 68 گیندوں پر قائم کی۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹام بینٹن تھے جو حارث روؤف کی گیند پر محض چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے صائم ایوب کو بھی آؤٹ کر دیا۔ وہ صرف تین رنز بنا سکے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشن

کرس گیل کے دو کیچز ڈراپ ہوئے ہیں

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ کے درمیان دس میچ کھیلے جا چکے ہیں دونوں نے پانچ پانچ جیتے ہیں۔

یہ رواں برس پی ایس ایل کا مسلسل چوتھا میچ ہے جس میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

،تصویر کا ذریعہPCB