’شادی کے بعد نہيں کھیلوں گی‘

ثانیہ مرزا
Image caption ثانیہ نے دو ہزار نو میں اپنے بچپن کے ساتھی سہراب کے ساتھ منگنی کی تھی

ہندوستان کی مشہور و معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد ٹینس کو الودع کہہ دیں گی۔

ثانیہ مرزا ہندوستان کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور گزشتہ برس ان کی منگنی ہوئی تھی۔

ثانیہ کی منگنی ان کے بچپن کے دوست سہراب مرزا سے دو ہزار نو میں ہوئی تھی۔

ثانیہ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا ہے ’ابھی تو میں صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ میں شادی کے بعد پروفشنل ٹینس نہیں کھیلوں گی، لیکن ابھی اس میں وقت ہے۔‘

حالانکہ ان کے منگیتر سہراب نے منگني سے پہلے کہا تھا کہ ثانیہ شادی کے بعد اپنے کیریئر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے پوری طرح آزاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’ثانیہ کو میری پوری حمایت حاصل ہے وہ جو بھی کرنا چاہتی ہیں یا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں کھیل سکتی ہیں۔‘

ثانیہ نے بھارت کے لیے ٹینس کے کئی ملکی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل حاصل کیے ہیں۔.

اسی بارے میں