ڈیوڈ بیکہم کے خواب چکنا چور

فٹ بال کے مشہور کھلاڑی اور انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کے چوتھے ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کا خواب چکنا ہو گیا ہے۔ ڈیوڈ بیکہم گیارہ جون سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے عالمی ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

ڈیوڈ بیکہم اٹلی کے کلب اے سی میلان اور شیوا کے میچ کے دوران ایڑی کے زخمی ہونے کی وجہ کھیل جاری نہ سکے۔ ڈیوڈ بیکہم کے کلب اے سی میلان نے میچ ایک صفر سے جیت لیا۔ اے سی میلان نے ڈیوڈ بیکہم کو ایل اے گیلکسی سے چھ ماہ کےلیے مستعار لے رکھا تھا۔ ڈیوڈ بیکہم کوشش کر رہے تھے کہ چوتھی بار ورلڈ کپ میں شرکت اپنے ملک کی طرف سے نیا ریکارڈ قائم کریں۔

چونتیس سالہ ڈیوڈ بیکہم کو امید تھی کہ وہ چوتھی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔

ڈیوڈ بیکہم سوموار کا فن لینڈ میں آپریشن ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ بیکہم کا ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہونا ناممکن ہے۔

اے سی میلان کے وائس پریذیڈنٹ نے کہا کہ ڈیوڈ بیکہم پانچ چھ مہینوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔

اے سی میلان کے کوچ لیونارڈ نے کہا کہ ڈیوڈ بیکہم کی انجری نے ساری ٹیم کو پریشان کر دیا ہے اور ٹیم اپنی فتح کو جشن بھی نہیں منا سکی۔ انہوں نے کہا ڈیوڈ بیکہم کو فوراً پتہ چل گیا تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہو گیا ہے۔

اے سی میلان کے کھلاڑی اگنازو اباتے نے ڈیوڈ بیکہم زخمی ہونے کے ڈریسنگ روم کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ بیکہم زاروقطار رو رہے تھے اور ان اس حالت نے ہم سب کو متاثر کیا۔

ڈیوڈ بیکہم نے ایک سو پندرہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور پچاس سے زیادہ میچوں میں وہ انگلینڈ کے کپتان بھی رہے۔

اسی بارے میں