نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار

آسٹریلیا کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو ستاسی رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بولنجر اور ہارٹز نے دو، دو جبکہ ہیرس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

آسٹریلیا نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چار سو انسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے مائیکل کلارک اور مارکس نارتھ نے سنچریاں سکور کی تھیں۔

اسی بارے میں