نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا کی ٹیم نے ولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ کے چوتھے روز جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کر دیا گیا تو نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا پر سڑسٹھ رنز کی برتری حاصل تھی اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ کھیل کے اختتام پر برینڈن میککلم چورانوے جبکہ ڈیرل ٹفی تئیس رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

آسٹریلیا نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چار سو انسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے مائیکل کلارک اور مارکس نارتھ نے سنچریاں سکور کی تھیں۔

اس کے جواب میں نیوزی لین کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن ہونا پڑا تھا۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں قدرے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میککلم کی عمدہ اننگز کی بدولت چار سو سات رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اسی بارے میں