ایلسٹر کک کی بدولت انگلینڈ کے نام ٹیسٹ سیریز

انگلینڈ ٹیم کی کامیابی میں ایلسٹر کک کی بلے بازی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انگلینڈ نے میرپور میں کھیلے جانے والے دوسری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

بدھ کو انگلینڈ کو یہ کامیابی ایلسٹر کک کی شاندار بلے بازی کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس سیریز کے دوران اپنی بارویں ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔ اس کے علاوہ کیون پیٹرسن نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں چار سو انیس رن بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی باری میں چار سو چھیانوے رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دو سو پچاسی رن بن اکر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلینڈ نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو رن بنا کر یہ میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔ایلسٹر کک نے دوسری باری میں ایک سو نو رن بنائے جس میں گیارہ چوکے بھے شامل تھے وہیں پیٹرسن نے چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74 رن بنائے اور دونوں ہی کھلاڑی ناٹ آوٹ رہے۔

انگلینڈ کے بالر گریم سوان نے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری دوسری اننگز میں ٹریڈویل نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں اقبال سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پچاسی رن بنائے۔ وہیں محمداللہ نے نو چوکو کی مدد سے 59 رن بنائے۔

دوسری باری میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی شاکب رہے جنہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے چھیانوے رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں شاکب سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہیں چار وکٹ حاصل ہوئیں جب کہ رزاق نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اسی بارے میں