سہواگ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

بھارت کے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اکتیس سالہ سہواگ کی جگہ آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے مرلی وجے کو پندرہ رکنی بھاتی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سہواگ کو یہ چوٹ کب اور کیسے لگی۔ تاہم جب چھبیس مارچ کو بھارت کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان ہوا تھا تو اس وقت سہواگ فٹ تھے۔

وریندر سہواگ نے آئی پی ایل میں دلّی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے تمام چودہ میچوں میں حصہ لیا تھا۔

سہواگ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے اور انہیں یہ چوٹ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ہی لگی تھی۔

.

اسی بارے میں