مانچسٹر یونائیٹڈ ایک بار پھر امیر ترین

فوربز میگزین کے اعدادوشمارکے مطابق برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا سب سے مہنگا کلب ہے۔

پریمئیر لیگ کی فاتح مانچسٹر یونائیٹڈ نےجو فروری میں شائع ہونے والی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھی ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر ریئل میڈرڈ سے آگے نکل گئی ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ ایک اعشاریہ آٹھ چار ارب ڈالر کے ساتھ پہلے، ریئل میڈرڈ ایک اعشاریہ تین دو ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل ایک اعشاریہ ایک آٹھ ارب ڈالر کی قدر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

میگزین کے مطابق فہرست میں بارسلونا چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس میں انگلش پریمئیر لیگ کے چھ کلب بھی شامل ہیں۔

فوربز میگزین کے اعدادو شمار کے مطابق اگرچہ لیور پول، چیلسیا اور اے سی میلان جسی ٹیمیں پہلی دس ٹیموں میں شامل ہیں لیکن ان تینوں کی قدر میں سنہ دو ہزار آٹھ اور نو کے مقابلے میں انیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

فوربز میگزین کے ایڈیٹر مائیکل اوزانین کے مطابق سپانسر شپ اور میڈیا ریونیو میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر ہے۔

اسی بارے میں