وارم اپ میچ میں پاکستان فاتح

ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ونڈ ورڈ آئی لینڈز کو اڑسٹھ رنز سے شکست دے دی۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تیس اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور پاکستان اس میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ساٹھ رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ستاون رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ فواد عام نے چوبیس جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے بیس رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک سو اکسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ونڈ ورڈ آئی لینڈز کی ٹیم بیس اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف بانوے رنز بنا سکی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ یکم مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کو ان مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور اس گروپ میں بنگلہ دیش کے علاوہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں