سمی کی عمدہ گارکردگی، ویسٹ انڈیز فاتح

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے دن کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو ستّر رن سے شکست دے دی ہے۔

پرویڈنس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رن بنائے۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کی جھلکیاں

تاہم آئرلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈین بالروں کی تباہ کن بالنگ کا سامنا نہ کر سکی اور تمام کھلاڑی سترہویں اوور میں اڑسٹھ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی نے اس میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے سترہ گیندوں پر تیس رن بنائے بلکہ تین اعشاریہ چار اوور میں صرف آٹھ رنز کے عوض تین ویسٹ انڈین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

انہیں اس عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

سمی کے علاوہ رام پال نے بھی تین جبکہ کپتان براوو نے دو اور راچ اور ملر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے دن انڈیا کا مقابلہ افغانستان جبکہ پاکستان کا بنگلہ دیش سے ہوگا۔

اسی بارے میں