افغانستان کی انسٹھ رن سے شکست

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں اپنا پہلا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔

سپر ایٹ کے مرحلے میں پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا فیصلہ بدھ کو آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے نتیجے میں ہوا ہے۔

پاکستان کے گروپ میں انگلیڈ کے علاوہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ جب دوسرے گروپ میں آسٹریلیا، انڈیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیر شامل ہیں۔ آئر لینڈ، زمبابوے، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

بنگلہ دیش کی ہار، پاکستان بچ گیا

اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ایک دلچسپ مقابلے میں ستائیس رن سے ہرا کر چار پوائنٹس حاصل کیئے جب کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس مرحلے میں کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکی۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں بدھ کو ایک دلچسپ میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو باآسانی انسٹھ رن سے شکست دے دی ہے۔

افغانستان کی ٹیم نے بالنگ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد بیٹنگ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

افغانستان کے تیز رفتار بالروں نے ایک تیز اور باؤنس لیتی ہوئی پیچ پر انتہائی متاثر کن بالنگ کی اور جنوبی افریقہ کے منجھے ہوئےاور جارحانہ انداز میں کھیلنے والے بلے بازوں کو جم کر نہیں کھیلنے دیا۔

Image caption میر واعظ اشرف نے افغانستان کی طرف سب سے زیادہ تیئس رن بنائے

افغانستان کے بالر حامد حسن نے اس وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے چار اوور میں اکیس رن دے کر تین ووکٹیں حاصل کئیں۔

حامد حسن کے علاوہ لیگ سپن بلر نوروز منگل نے اچھی بالنگ کی اور تین اوور میں بیس رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم بیس اوور میں صرف ایک سو انتالیس رن بنا سکی اور اس کوشش میں اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم بیس اوور میں اسی رن بنا سکی اور طرح انسٹھ رن سے ہار گئی۔

افریقہ کے تیز رفتار بالروں کی گیندوں کے آگے افغانستان کے ناتجربہ کار بلے باز بالکل بے بس نظر آئے اور پہلے ہی اوور میں پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ اس کے بعد بارہ مے مجموعی سکور پر اس کے پانچ ووکٹیں گر چکی تھیں۔ بتیس کے سکور تک پہنچتے پہنچے افغانستان کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ تاہم اس کے بعد میر واعظ اشرف نے تیس رن کی اننگز کھیلی جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم اسی سکور بناسکی۔

اسی بارے میں