سری لنکا آسانی سے جیت گیا

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں کے گروپ ایف کے ایک میچ سری لنکا نے مہیلا جے وردھنے کی شاندار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے کے شاندار اٹھانوے رن کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے ایک سو پچانوے کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی اننگز میں کمار سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے کے درمیان ایک سو چھیاسٹھ رن کی شاندار شراکت ہوئی جو اس ٹورنامنٹ کی اب تک سب سے بڑی شراکت ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس ہدف کے تعاقب میں بیس اوور میں صرف ایک سو اڑتیس رن بنا سکی جس دوران اس کی آٹھ ووکٹیں بھی گر گئیں۔ اس طرح ویسٹ انڈیر یہ میچ ستاون رن کے خصارے سے ہار گئی۔

ویسٹ انڈیر کی ٹیم کی کارکردی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مایوس کن نظر آئی۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں بشمول کپتان کرس گیل نے سری لنکا کی اننگز کے آغاز میں بہت ہی آسان کیچ چھوڑ دیئے جس بنا پر سری لنکا ایک بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔

مہیلا جے وردھنے نے اٹھانوے رن صرف انسٹھ گیندوں پر بنائے۔ کمارا سنگاکارا نےاڑسٹھ رن بنائے اور انھوں نے یہ رن بنانے میں انچاس گیندیں صرف کئیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سےسروان سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے انھوں نے اٹھائیس رن بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے مینڈس نے شاندرا بالنگ کی اور چار اوور میں چوبیس رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میں مرلی تھرن بھی شامل ہوئے اور انھوں نے اپنے چار اوور میں چھبیس رن دیئے۔ تاہم وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے۔

اسی بارے میں