سری لنکا کی جیت، انڈیا باہر

ٹی ٹوئنٹی کے ایک اہم میچ سری لنکا کی ٹیم نے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

سری لنکا کے کھلاڑی چمارا کاپوگدیرا نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر مطلوبہ سکور حاصل کیا۔

انڈیا اس سے پہلے گروپ ایف میں اپنے دونوں میچ ہار چکا تھا اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس کے لیے اس میچ میں کم از کم بیس رنز کامیابی ضروری تھی۔

اس سے انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔

انڈیا کی طرف سے سریش رائنا نے عمدہ کھیل پیش کیا اور سینتالیس گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے تریسٹھ رنز بنائے۔

گوتم گمبھیر نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور دونوں نے ملکر دوسری وکٹ کی شراکت میں چھیاسٹھ رنز بنائے۔ گمبھیر نے بتیس گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے اکتالیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے تشارا اور مالنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی طرف سے سنگاکارا اور میتھیوز نے چھیالیس چھیالیس رنز بنائے جبکہ کاپوگیدرا نے سینتالیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

انڈیا کی طرف سے کمار نے دو جبکہ نہرا اور یوسف پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں