راجر فیڈرر فارم میں واپس آ گئے

فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل لگاتار دو کلے کورٹ ٹورنامنٹس میں شکست کے بعد عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے میڈرڈ اوپن میں جرمنی کے بنجمن بیکر کو شکست دے دی ہے۔

راجر فیڈرر اس گزشتہ ماہ روم میں منعقدہ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا ہی میچ ہار گئے تھے جبکہ ایسٹرائل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں سوئس کھلاڑی نے پہلے ہی سیٹ میں بنجمن بیکر کی سروس دو مرتبہ بریک کی اور پہلا سیٹ چھ دو سے جیت لیا۔

دوسرے سیٹ میں بیکر نے بہتر کھیل پیش کیا اور میچ ٹائی بریکر پر چلاگیا جہاں فیڈرر نے سات چار سے فتح حاصل کی۔

راجر فیڈرر میڈرڈ اوپن کے دفاعی چیمپئن میں اور وہ گزشتہ چار مقابلوں میں سے تین کا فائنل کھیل چکے ہیں اور سنہ 2009 کے علاوہ وہ سنہ 2006 میں بھی یہ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

اسی بارے میں