ویسٹ انڈیز کی ہار

جنوبی افریقہ نے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ڈیرن سیمی کی دھواں دار بیٹنگ کے باوجود ویسٹ انڈیز کو سترہ رن سے ہرا دیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ نے اینٹیگا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے مقررہ پچاس اووروں میں تین سو رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انچاسویں اوور میں دو سو تراسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہمیش آملہ نے بانوے، ژاک کالس نے پچاسی اور ڈی ولیئرز نے اکتالیس رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے براوو نے چوہتر اور رچرڈز نے اکیاون رن بنائے۔ ٹیم کی اننگز کی خاص بات سیمی کی بیٹنگ تھی جنہوں نے چھ چھکوں کی مدد سے چوبیس گیندوں پر اٹھاون رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔