انگلینڈ کی ایک اننگز سے جیت

سینچری بنانے والے ایئن بیل کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جانے والے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور اسی رنز سے جیت لیا۔

اس طرح انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ کی طرف سے سینچری بنانے والے ایئن بیل کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹیون فِن اور بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال کو میچ آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چار سو انیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے بیل نے ایک انتیس، وکٹ کیپر پرائیر نے ترانوے اور کیون پیٹرسن نے چونسٹھ رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان شکیب الحسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دو سو سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال نے ایک سو آٹھ رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی جم کر انگلینڈ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے گریم سوان نے پانچ جبکہ اکمل شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فالوآن کے بعد کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کسی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور یوری ٹیم ایک سو تئیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں محموداللہ اڑتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹیون فِن نے پانچ اور اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں