آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 12 جون 2010 ,‭ 17:54 GMT 22:54 PST

ارجنٹائن نے نائجیریا کو شکست دیدی

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے دن گروپ بی کا دوسرا میچ میں ارجنٹنائن نے نائجیریا کو ایک گول سے شکست دیدی۔ میچ میں ہونے والا واحد گول ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی گیبریئل ہینز نے میچ کے چھٹے منٹ میں کیا۔

کلِک ارجنٹائن اور نائجیریا کا میچ تصویروں میں

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر اردو سروس کا ضمیمہ

وفقے تک ارجنٹائن کو ایک گول سے سبقت حاصل رہی تاہم کھیل کے دوسرے نصف میں نائجیریا کی ٹیم کی جانب سے گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اور مجموعی طور پرر ارجنٹائن کی ٹیم میدان میں حاوی نظر ائی۔

ارجٹنائن نے نائجیریا کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلےگئے گزشتہ تین بین الاقوامی میچوں میں شکست دی ہے۔ ان میں سے دو مقابلے سنہ انیس سو چورانوے اور سنہ دو ہزار دو کے گروپ سٹیج مرحلے میں کھیلے گئے تھے اور ان میں ارجنٹائن نے بالترتیب دو ایک اور ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی۔

ان دونوں ٹیموں کے مابین اولمپکس میں بھی دو فائنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں سنہ 1996 میں نائجیریا اور سنہ دو ہزار آٹھ میں ارجنٹائن کی ٹیم فتح مند رہی تھی۔

نائجیریا وہ واحد افریقی ٹیم ہے جو دو مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی ہے۔ نائجیریا نے سنہ انیس سو چورانوے اور انیس سو اٹھانوے میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے برعکس ارجنٹائن کی ٹیم دو مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ اس نے پہلے سنہ 1978 میں ارجنٹائن میں ہی جبکہ انیس سو چھیاسی میں میکسیکو میں کھیلےگئے عالمی کپ میں فتح حاصل کی تھی۔

ارجنٹائن کی ٹیم چار مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے اور سنہ اٹھہتر اور چھیاسی کے فتوحات کے برعکس سنہ انیس سو تیس اور سنہ انیس سو نوے میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔