آخری وقت اشاعت:  اتوار 13 جون 2010 ,‭ 13:22 GMT 18:22 PST

سلووینیا نے الجزائر کو ہرا دیا

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

فٹبال کے انیسویں عالمی کپ کے تیسرے دن کے پہلے میچ میں سلووینیا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔

پولوک وین میں گروپ سی کے اس میچ میں الجزائر کی ٹیم نے ابتداء میں سلوینین ٹیم پر دباؤ ڈالا تاہم وہ گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

کلِک الجزائر بمقابلہ سلووینیا:تصاویر

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ

الجزائر اور سلووینیا کی ٹیمیں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں مدِ مقابل ہیں

میچ کے بہترویں منٹ میں ریفری نے الجیریا کے عبدالقادر غزال کو ہینڈ بال فاؤل پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد الجزائر کی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔

اس دباؤ کا نتیجہ سلووینیا کی جانب سے گول کی صورت میں نکلا۔ یہ گول میچ کے اناسیویں منٹ میں کپتان کورن نے کیا۔

یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی بین الاقوامی میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی تھیں۔

الجزائر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے۔ اس سے قبل وہ سنہ 1982 اور 1986 میں عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ الجزائر کے برعکس سلووینا کی ٹیم کا یہ دوسرا ورلڈ کپ ہے اور وہ اس سے قبل سنہ 2002 میں جاپان اور جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں شریک ہوئی تھی۔

بیس لاکھ آبادی والا سلوونیا ورلڈ کپ فائنلز کی تاریخ میں ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے پانچ سب سے چھوٹے ممالک میں سے ایک ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔