آخری وقت اشاعت:  پير 14 جون 2010 ,‭ 14:27 GMT 19:27 PST

اٹلی، پیراگوئے میچ برابر

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے آخری میچ میں دفاعی چیمپیئن اٹلی اور پیراگوئےکا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پیراگوئے کے کھلاڑی ایلکریز نے 39 منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو دفاعی چیمپیئن اٹلی پر ایک گول کی برتری دلا دی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں اٹلی کے کھلاڑی روسی نے گول کر کے سکور برابر کردیا۔

گزشتہ ورلڈ کپ میں اٹلی نے فرانس کو فائنل میں پنلٹی ککس پر شکست دے کر یہ اعزاز جیتا تھا۔

کلِک اٹلی اور پیراگوئے میچ کی تصاویر

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ

اٹلی اور پیراگوئے کے مابین ماضی میں دو بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں اٹلی کی ٹیم فاتح رہی ہے۔ ان میں سے ایک میچ سنہ انیس سو پچاس کے عالمی کپ میں کھیلا گیا تھا جس میں اطالوی ٹیم دو صفر سے جیتی تھی جبکہ سنہ 1998 میں ایک دوستانہ میچ میں اٹلی نے تین ایک سے فتح حاصل کی تھی۔

اٹلی کا یہ سترہواں عالمی کپ ہے۔ وہ اطالوی ٹیم اب تک منعقد ہونے والے ورلڈ مقابلوں میں سے صرف دو میں شریک نہیں ہوئی ہے۔ سنہ 1958 کے عالمی کپ کے لیے اطالوی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ہی ناکام رہی تھی جبکہ سنہ 1930 میں اٹلی نے ان مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اطالوی ٹیم چار مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور صرف برازیل کو (پانچ بار) اس سے زیادہ مرتبہ یہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اٹلی نے انیس سو چونتیس، انیس سو اڑتیس، انیس سو بیاسی اور پھر سنہ دو ہزار چھ میں یہ مقابلے جیتے ہیں۔اس کے علاوہ اطالوی ٹیم نے سنہ انیس سو ستر اور انیس سو چورانوے میں بھی ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تاہم اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

پیراگوئے کی ٹیم آٹھویں مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ہو رہی ہے اور یہ اس کا لگاتار چوتھا ورلڈ کپ ہے۔ جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والی یہ ٹیم ابھی تک کسی بھی ورلڈ کپ میں پری کوارٹر فائنلز راؤنڈ تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ پیراگوئے نے ورلڈ کپ مقابلوں میں بائیس میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے چھ جیتے، نو میں اسے شکست ہوئی جبکہ سات برابر رہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔