آخری وقت اشاعت:  منگل 15 جون 2010 ,‭ 12:06 GMT 17:06 PST

سلواکیا ایک، نیوزی لینڈ ایک

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

فٹبال ورلڈ کپ سنہ دو ہزار دس کے مقابلوں گورپ ایف کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ اور سلواکیا ایک ایک گول سے برابر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے گول کھیل کے دوسرے ہاف میں کیے۔

سلواکیا کی طرف سے رابرٹ وٹیک نے میچ کے پچاسویں منٹ میں ہیڈر سے گول کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ریڈ نے نوے ویں میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

نیوزی لینڈ اور سلواکیا کے درمیان یہ میچ رسٹنبرگ شہر کے رائل بافوکینگ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس کے بعد برازیل اپنا پہلا میچ شمالی کوریا کے خلاف کھیلے گا جبکہ آئیوری کوسٹ کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ سنہ دو ہزار دس پر خصوصی ضمیمہ

اگرچہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا شمار فٹبال کھیلنے والی بڑی ٹیموں میں نہیں ہوتا لیکن پھر بھی وہ اگریگیٹ پر بحرین کو ہرا کر ورلڈ کپ میں آئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے سب سے اہم کھلاڑی ریان نیلسن مانے جاتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مقابلے میں سلواکیا پرتگال کو ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ میچ میں ہرا کر عالمی کپ میں اپنی جگہ بنا سکا تھا۔

سلواکیا کی ٹیم کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں کسی بھی ٹیم کو پریشان کرنے کی صلاحیت ہے۔

تاہم سلواکیا کی ٹیم میں کپتان میرک ہمسک کے علاوہ کوئی بھی بڑا سٹار نہیں ہے۔ ہمسک اطالوی کلب نیپولی کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور سلواکیا کے بعد دوسرا میچ شمالی کوریا اور پرتگال کا ہو گا۔ شمالی کوریا نے انیس سو چھیاسٹھ کے بعد پہلی مرتبہ فٹبال کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جبکہ برازیل فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچ مرتبہ یہ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

برازیل اور شمالی کوریا کے درمیان یہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

شمالی کوریا نے انیس سو چھیاسٹھ کے عالمی کپ میں اٹلی جیسی بڑی ٹیم کو ہرا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس برس وہ کواٹر فائنل کے مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان مقابلوں میں ان کے لیے مختص کردہ سترہ ہزار ٹکٹوں میں سے صرف دو سو ٹکٹ خریدے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔