آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جون 2010 ,‭ 11:26 GMT 16:26 PST

سربیا نے جرمنی کو ہرا دیا

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے جرمنی اور سربیا کے درمیان میچ پورٹ الیزبتھ میں ہونے والے میچ میں سربیا نے جرمنی کو ایک گول سے شکست دی دی ہے۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

کلوز

کلوز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا

سربیا کی طرف سے یہ گول ملان جاونووچ نے کھیل کے پہلے ہاف کے اڑتیسویں منٹ میں کیا۔

اس سے پہلے جرمنی کے سٹار کھلاڑی کلوز کو دو مرتبہ پیلا کارڈ دکھانے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ اس طرح اب جرمن ٹیم دس کھلاڑیوں سے کھیل رہی ہے۔

جرمنی اور سربیا

  • جرمنی اور سربیا اینڈ مونٹینیگرو (سابق یوگوسلاویہ) آج تک ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں ساتویں مرتبہ مدِمقابل ہیں۔ جرمنی ان میں چار ایک سے آگے ہے۔
  • مجموعی طور جرمنی اور سربیا (یوگوسلاویہ) اٹھائیس میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے جرمنی نے سولہ جبکہ یوگوسلاویہ نے سات جیتے ہیں۔
  • آخری مرتبہ جرمنی یوگوسلاویہ سے انیس سو تہتر میں ہارا تھا۔
  • میروسلاو کلوز کو رونالڈو کے ورلڈ کپ پندرہ گولوں کے عالمی ریکارڈ کو برابر کرنے کے لیے صرف چار گول چاہئیے تھے لیکن سربیا کے خلاف میچ میں انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔
  • آخری مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں سربیا نے انیس سو اٹھانوے میں امریکہ کو شکست دی تھی۔

یہ 2002 کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جرمن کھلاڑی کو ورلڈ کپ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہو۔ اس سے پہلے کاسٹن رامیلو کو کیمرون کے خلاف ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

جرمنی کو میچ کے ساٹھویں منٹ میں پنلٹی شوٹ ملی لیکن پیڈولسکی اس پر گول نہ کر سکے۔ سربیا کے گول کیپر نے بائیں طرف چھلانگ لگا کر یہ پینلٹی کک روک لی۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور بالآخر سربیا یہ اعصاب شکن مقابلہ جیت گیا۔

جرمنی کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ میں انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے۔ اس میچ سے پہلے تک ورلڈ کپ میں بتیس کی بتیس ٹیمیں اپنے اپنے میچ کھیل چکی ہیں اور سب نے کل پچیس گول کیے تھے۔ ان پچیس گولوں میں سے چار صرف جرمنی نے ایک ہی میچ کھیل کیے تھے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جرمنی کس سوچ کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلنے آیا ہے۔ لیکن سربیا کے خلاف جرمن ٹیم اس سوچ کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

جرمنی کے بائیس سال کھلاڑی تھامس ملر نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ ’جب آپ اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ سب کی ڈارلنگ ہیں، لیکن اگر آپ سربیا سے ہار جاتے ہیں تو وہ آپ کو ’پھاڑ‘ ڈالیں گے، اس لیے ہمیں اپنے قدم زمین پر جمے رکھنے چاہیئں۔‘

جرمنی کے مقابلے میں سربیا نے ورلڈ کپ کا آغاز انتہائی برا کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں گھانا سے ہار گیا۔ لیکن جرمنی جیسی ٹیم سے جیت کر سربیا نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بھی اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کی اہل ٹیموں میں سے ایک ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔