آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 19 جون 2010 ,‭ 18:52 GMT 23:52 PST

ڈنمارک سے شکست، کیمرون ورلڈ کپ سے باہر

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

فٹ بال کے عالمی کپ میں گروپ ای کے میچ میں ڈنمارک نے کیمرون کو دو ایک سے ہرا دیا ہے اور یوں کیمرون کی ٹیم اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں ڈنمارک مزید ایک گول کر کے سبقت حاصل کی جو میچ کے خاتمے تک قائم رہی۔

کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

میچ میں دونوں ٹیموں نے گول سکور کرنے کے کئی اچھے مواقع گنوائے۔

کیمرون کی ٹیم اس سے پہلے ہونے والے گروپ ای کے ایک میچ میں جاپان کی ٹیم سے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھا چکی ہے۔دوسری طرف ڈنمارک کی ٹیم بھی نیدرلینڈ کے مقابلے میں اپنا گروپ ای کا میچ دو صفر سے ہار گئی تھی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا

کیمرون کی ٹیم چھ بار عالمی مقابلے کھیل چکی ہے جو کہ افریقی ممالک کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

کیمرون نے ورلڈ کپ میں سترہ میچ کھیلے ہیں اور اس کا سنہ 1990 کے ورلڈ کپ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دینا ان مقابلوں کے چند بڑے اپ سیٹس میں سے ایک ہے۔

سنہ 2010 کا ورلڈ کپ ڈنمارک کی فٹبال ٹیم کے لیے ان عالمی مقابلوں میں شرکت کا چوتھا موقع ہے۔

ڈینش ٹیم اس سے قبل سنہ انیس سو چھیاسی، انیس سو اٹھانوے اور دو ہزار دو کے عالمی مقابلوں میں شرکت کر چکی ہے اور جہاں اس نے سنہ اٹھانوے میں کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا تھا وہیں بقیہ دو مقابلوں میں اس کا سفر پری کوارٹر فائنلز مرحلے میں ہی ختم ہو گیا تھا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔