آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 19 جون 2010 ,‭ 11:36 GMT 16:36 PST

نیدرلینڈ کی ایک گول سے جیت

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال کے عالمی کپ میں گروپ ای کے ایک میچ میں نیدرلینڈ نے جاپان کو ایک گول سے شکست دی ہے۔

کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

میچ کا واحد گول سنائیڈر نے رابن وین پرسی کے پاس پر کیا۔ نیدرلینڈ نے بائیں طرف سے بال کو آگے لے جانے کی ایک کوشش کی۔ بائیں جانب سے لگایا گیا ایک کراس کلیئر نہ کیا جا سکا اور وین پرسی کو یہ موقع مل گیا کہ وہ بال کو سنائیڈر تک پہنچا سکیں، جنہوں نے زوردار کک لگا کر گول کر دیا۔

نیدرلینڈ کی ٹیم نے اس سے پہلے گروپ ای کے ایک میچ میں ڈنمارک کو دو صفر سے شکست دی ہے جبکہ جاپان کی ٹیم کیمرون کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم آٹھ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اسے دو بار سنہ انیس سو چوہتّر اور سنہ انیس سو اٹھہتر میں فائنل اور انیس سو اٹھانوے میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جاپان کی ٹیم چار بار ورلڈ کپ تک رسائی پانے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ اس کا لگاتار چوتھا ورلڈکپ ہے تاہم وہ صرف ایک بار سنہ 2002 میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

نیدرلینڈ کی ٹیم: سٹیکلنبرگ، وین ڈر ویل،ہیٹنگا، میتھجسن، وین برانک ہورسٹ(کپتان)، وین بومل، ڈی جونگ، سنائیڈر، وین ڈر وارٹ، ڈگ کائٹ، رابن وین پرسی

جاپان کی ٹیم: ایجی کاواشیما، کومانو، ٹناکا، ناگاٹومو، ناکا زاوا، ابی، انڈو، میٹسوئی، حسیبی (کپتان)، ہونڈا، اوکوبو

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔