آخری وقت اشاعت:  پير 21 جون 2010 ,‭ 19:19 GMT 00:19 PST

برازیل تین -ایک سے جیت گیا

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں کے سلسلے میں برازیل کا مقابلہ آئیوری کوسٹ سے ہو رہا ہے۔ برازیل نے کھیل کے پچیسویں منٹ میں پہلا گول کیا، پچاسویں منٹ میں دوسرا اور باسٹھویں منٹ میں تیسرا۔

پہلے دو گول لوئیس فابیانو نے کیے، تیسرا گول ایلانو نے ککا کے پاس پر کیا۔

آئیوری کوسٹ کے دروگبا نے میچ کے اناسیویں منٹ میں گول کیا۔ یہ مقابلے میں آگے جا کر آئیوری کوسٹ کی رینکنگ کے لہاذ سے ایک انتہائی ہم گول ثابت ہو سکتا ہے۔

میچ کے اواخر میں برازیل کے کاکا کو ریفری نے ریڈ کارد دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

اس جیت سے برازیل نے ٹورنامنٹ کے حتمی سولہ ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔

برازیل کے کھلاڑی خوش

برازیل کے کھلاڑی خوش

کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

برازیل کی ٹیم عالمی کپ کے گروپ جی میں پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک کھیلے گئے ایک میچ میں برازیل نے شمالی کوریا کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی اور تین پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری طرف آئیوری کوسٹ نے اب تک کھیلے گئے ایک میچ میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے۔ آئیوری کوسٹ اور پرتگال کے مابین ہونے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

برازیل فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچ مرتبہ یہ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے اور اس طرح اس کا عالمی کپ میں اب تک کا ریکارڈ بڑا شاندار رہا ہے۔ برازیل عالمی کپ پانچ مرتبہ جیتنے کے علاوہ اب تک ہونے والے ہر عالمی کپ میں شرکت کرنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے جو کسی اور ملک کو حاصل نہیں ہے۔

برازیل نے پہلی مرتبہ انیس سو اٹھاون میں سویڈن میں عالمی کپ جیتا تھا۔ اس کے چار سال بعد انیس سو باسٹھ میں چلی میں کھیلے گئے عالمی کپ میں اس نے اپنے اس اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ میکسیکو میں انیس سو ستر میں کھیل گئے عالمی کپ میں برازیل نے تیسری مرتبہ عالمی کپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ اس ورلڈ میں برازیل کی طرف سے فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی پیلے کھیل رہے تھے۔

چوتھی مرتبہ انیس سو چورانوے میں امریکہ میں کھیلے گئے عالمی کپ میں پنلٹی شوٹ آؤٹ میں برازیل نے اٹلی کو شکست دے کر عالمی کپ اٹھایا۔ پانچویں مرتبہ سنہ دو ہزار دو میں جاپان اور کوریا میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں برازیل نے جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر عالمی کپ جیتا۔ اس میچ میں برازیل کی طرف سے دونوں گول رونالڈو نے کیے تھے۔

دوہزار چھ میں برازیل کواٹر فائنل میں اپنا میچ فرانس سے ہار گیا تھا۔

موجودہ عالمی کپ مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں برازیل کی کارکردگی کوئی خاص نہیں رہی اور اپنے چھ میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کر سکا۔ ان میں ایک میچ میں برازیل نے اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا تھا۔ یہ چودہ برس میں ارجنٹینا کے خلاف کسی دوسرے ملک میں برازیل کی پہلی کامیابی تھی۔

گزشتہ عالمی کپ مقابلوں کی طرح اس مرتبہ بھی برازیل کی ٹیم میں چند بڑے کھلاڑی شامل ہیں جن میں کاکا کا نام سرفہرست ہے۔

آئیوری کوسٹ کے کپتان ڈیڈیئر ڈروگبا زخمی ہونے کے باعث ٹیم کے پہلے میچ کے شروع میں تو نہ کھیل سکے تھے لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں کھیلنے آئے تھے۔چار جون کو تربیت کے دوران ڈروگبا کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ ٹیم کے کوچ سوین گوران ایرکسن نے پہلے میچ میں زخمی ڈروگبا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی جگہ تورے نے آئیوری کوسٹ کی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔