آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جون 2010 ,‭ 10:45 GMT 15:45 PST

نیوزی لینڈ ایک، اٹلی ایک

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال عالمی کپ کے گروپ ایف میں نیوزی لینڈ اور اٹلی کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

کلِک عالمی فٹ بال کپ: دسواں روز

نیوزی لینڈ کی طرف سے گول سٹرائیکر شین سمیلٹز نے میچ کے ساتویں منٹ میں کیا تھا جسے اٹلی کی ٹیم نے میچ کے انتیسویں منٹ میں پنلٹی پر برابر کیا۔

اٹلی کی ٹیم کو یہ پنلٹی ٹومی سمتھ کے فاؤل پر دی گئی تھی جنہوں نے ڈینیئل دی روسی کو روکا تھا۔ اٹلی کی طرف سے وِن سینزو آئیکنٹا نے پنلٹی پرگول کیا۔

دفاعی چیمیئن اٹلی نے اب تک کے مقابلوں میں صرف ایک میچ کھیلا ہے۔ اٹلی اور پیراگوئے کے مابین ہونے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ نے بھی اب تک کے مقابلوں میں ایک میچ کھیلا ہے۔ نیوزی لینڈ اور سلواکیا کے مابین ہونے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

اٹلی کا یہ سترہواں عالمی کپ ہے۔ وہ اطالوی ٹیم اب تک منعقد ہونے والے ورلڈ مقابلوں میں سے صرف دو میں شریک نہیں ہوئی ہے۔ سنہ 1958 کے عالمی کپ کے لیے اطالوی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ہی ناکام رہی تھی جبکہ سنہ 1930 میں اٹلی نے ان مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اطالوی ٹیم چار مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور صرف برازیل کو (پانچ بار) اس سے زیادہ مرتبہ یہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اٹلی نے انیس سو چونتیس، انیس سو اڑتیس، انیس سو بیاسی اور پھر سنہ دو ہزار چھ میں یہ مقابلے جیتے ہیں۔اس کے علاوہ اطالوی ٹیم نے سنہ انیس سو ستر اور انیس سو چورانوے میں بھی ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تاہم اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

اگرچہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا شمار فٹبال کھیلنے والی بڑی ٹیموں میں نہیں ہوتا لیکن پھر بھی وہ اگریگیٹ پر بحرین کو ہرا کر ورلڈ کپ میں آئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے سب سے اہم کھلاڑی ریان نیلسن مانے جاتے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔