آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جون 2010 ,‭ 16:09 GMT 21:09 PST

انگلش ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ میں

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری انیسویں فٹبال ورلڈ کپ میں بدھ کو گروپ سی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سلووینیا کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سلووینین ٹیم گروپ سی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ

کلِک ورلڈ کپ کا تیرہواں دن: تصاویر میں

انگلینڈ کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول تیئیسویں منٹ میں جرمین ڈیفو نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ تک یقینی رسائی کے لیے پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش ٹیم کے لیے فتح حاصل کرنا لازم تھا۔

اس میچ کے لیے انگلش ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں

انگلینڈ سے شکست کے باوجود یہ امکان باقی تھا کہ سلووینین ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتی ہے تاہم امریکہ اور الجزائر کے میچ میں آخری لمحات میں امریکی کپتان کی جانب سے کیے جانے والے گول نے جہاں امریکہ کو اگلے مرحلے میں جگہ دلوا دی وہیں سلووینیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ اس ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل امریکہ اور الجزائر سے انگلینڈ کے میچ برابری پر ختم ہوئے تھے۔

پہلے راؤنڈ کے مقابلوں کے خاتمے کے بعد امریکہ گروپ سی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست رہا جبکہ انگلش ٹیم پانچ پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر رہی اور یوں اب ناک آؤٹ راؤنڈ میں انگلینڈ کا مقابلہ گروپ ڈی کی فاتح ٹیم جرمنی اور امریکہ کا گھانا سے ہوگا۔

اس میچ کے لیے انگلش ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں اور معطل کھلاڑی جیمی کیریگر کے علاوہ ایرن لینن اور ایمل ہیسکی کی جگہ جیمز ملنر، جرمین ڈیفو اور میتھیو اپسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سلووینیا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔