آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جون 2010 ,‭ 21:11 GMT 02:11 PST

گھانا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری عالمی کپ فٹ بال کے دوسری مرحلے کے ایک میچ میں گھانا امریکہ کو دو ایک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ

گھانا کی طرف سے پہلا گول کیون پرنس بوتینگ نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا۔ امریکہ ڈونووین نے میچ کے باسٹھویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اس کے بعد شروع ہونے والے اضافی وقت میں گھانا کے گیان نے گول کر کے میچ میں ٹیم کو دو ایک سے برتری دلا دی۔ یہ برتری اضافی وقت ختم ہونے تک برقرار رہی۔

گھانا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ امریکہ عالمی کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ گھانا پہلی بار عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے۔

میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے امریکی ٹیم نے گھانا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

امریکہ کی ٹیم نے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ گھانا کی ٹیم گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔

گھانا واحد افریقی ٹیم ہے جو گروپ کے مرحلے سے آگے بڑھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

امریکہ نو مرتبہ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور سنہ 2010 کا ورلڈ کپ لگاتار چھٹا موقع ہے کہ امریکی ٹیم ان مقابلوں میں شریک ہے۔

دوسری طرف یہ گھانا کی ٹیم کا دوسرا ورلڈ کپ ہے۔ اس سے قبل وہ سنہ 2006 کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اس ٹورنامنٹ میں اس نے دو میچ جیتے تھے جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے گھانا کو اپنے سٹار کھلاڑی مائیکل ایسیئن کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو زخمی ہونے کی وجہ سے ان مقابلوں سے باہر ہو چکے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔