آخری وقت اشاعت:  پير 28 جون 2010 ,‭ 13:52 GMT 18:52 PST

نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال عالمی کپ مقابلوں کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے ایک میچ میں نیدرلینڈ سلواکیا کو دو ایک سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پہلا گول میچ کے سترہویں منٹ میں ارجن روبن نے کیا۔ دوسرا گول شنائیڈر نے میچ کے چوراسیویں منٹ میں کیا۔

سلواکیا کو میچ کے آخری منٹ میں پینلٹی ملی جس پر وٹک نے گول کیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم اپنے تمام گروپ میچ جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی ہے اور اسے سلواکیا کے خلاف فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم آٹھ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اسے دو بار سنہ انیس سو چوہتّر اور سنہ انیس سو اٹھہتر میں فائنل اور انیس سو اٹھانوے میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سلواکیا کی ٹیم کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں کسی بھی ٹیم کو پریشان کرنے کی صلاحیت ہے اور وہ اٹلی کو شکست دے کر یہ ثابت کر چکے ہیں۔

سلواکیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا آغاز قدرے سست روی سے کیا۔ سلواکیا کا پہلا میچ نیوزیلینڈ کے ساتھ برابر رہا جبکہ پیراگوئے کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اپنے آخری گروپ میچ میں انہوں نے دفاعی چیمپیئن اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

نیدرلینڈز کا مقابلہ برازیل یا چلی سے کوارٹر فائنل میں ہوگا۔

برازیل اور چلی کا میچ پیر کی شام برطانوی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے ہوگا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔