آخری وقت اشاعت:  جمعـء 2 جولائ 2010 ,‭ 08:20 GMT 13:20 PST

یوروگوئے سیمی فائنل میں

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کی ٹیم گھانا کو ہرا کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

سیمی فائنل میں یوروگوئے کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ منگل کی شام برطانوی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

یوروگوئے اور گھانا کے درمیان ہونے والا یہ دلچسپ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

جب دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں تو فیصلہ پنلٹی کِکوں پر ہونا قرار پایا، جن پر یوروگوئے نے چار گول کیے جبکہ گھانا کی ٹیم صرف دو گول کر سکی۔

میچ کے مقررہ وقت میں گھانا نے پہلے برتری حاصل کی تھی۔ گھانا کی طرف سے گول سُلی منتاری نے میچ کے پینتالیسویں منٹ میں کیا تھا۔

یوروگوئے نے میچ کے پچپن ویں منٹ میں ڈیئیگو فورلان کے گول کے ذریعے میچ برابر کر دیا تھا۔

جوہانسبرگ کے سوکر سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ اس لحاظ سے تاریخی تھا کہ اس میں شریک گھانا کی ٹیم پہلی مرتبہ اس مرحلے تک پہنچی تھی۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ

گھانا اس ورلڈ کپ میں شامل چھ ٹیموں میں سے ٹورنامنٹ میں باقی رہ جانے والی واحد افریقی ٹیم تھی اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کیمرون اور سینیگال کے بعد اس مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی تیسری افریقی ٹیم بھی تھی۔

آج تک کوئی بھی افریقی ملک ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی نہیں پا سکا۔

گھانا کے برعکس یورگوئے ماضی میں فٹبال کی دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک رہ چکا ہے۔ یوروگوئے کو سنہ 1930 اور سنہ 1950 میں یہ عالمی مقابلے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم گزشتہ چالیس برس کے دوران اس کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے۔

اگر یوروگوئے کی ٹیم یہ کوارٹر فائنل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سنہ انیس سو ستّر کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔