آخری وقت اشاعت:  جمعـء 9 جولائ 2010 ,‭ 00:54 GMT 05:54 PST

فٹبال:’میچ نگرانی کا نیا نظام آئےگا‘

جیروم والکے

فٹبال کے کھیل میں بہت تیزی آ گئی ہے

فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چودہ سے پہلے ریفریوں کے لیے میچ کی نگرانی کا موجودہ نظام تبدیل ہو جائے گا۔

فیفا نے انکشاف کیا کہ گول کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد ایک بار پھر ایجنڈے پر ہے۔

فیفا کے جنرل سیکرٹری جیروم والکے نے بی بی سی کو بتایا کہ عالمی کپ مقابلوں کے منتظمین کے لیے وہ اچھا دن نہیں تھا جب جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کے دوران ٹی وی پر ایکشن رپلے میں دکھایا گیا کہ انگلینڈ کے فرینک لیمپارڈ نے گیند کو گول لائن کے پار پھینک دیا تھا۔

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

میچ کے ریفری نے انگلینڈ کا یہ گول تسلیم نہیں کیا تھا۔ والکے نے عندیہ دیا کہ سن دو ہزار چودہ سے پہلے تبدیلیاں ہوں گی۔ ’ہم ایک ایسے گول کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ریفری نہیں دیکھ سکا۔ ہم اس لیے نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔‘

والکے نے گول لائن پر دو اضافی ریفری کھڑے کرنے کی بات بھی کی۔ یورپی لیگ میں گزشتہ سیزن میں اضافی ریفریوں کا تجربہ کیا گیا تھا اور آئندہ سیزن میں چیپمئن لیگ میں بھی اس کو آزمایا جائے گا۔

والکے نے کہا کہ فٹبال کے کھیل میں گیند بہت تیزی سے سفر کرتا ہے، کھلاڑی بھی تیز اور نوجوان ہیں جبکہ ریفری کھلاڑیوں سے بڑی عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں ریفریوں کی مدد کرنا ہوگی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔