بنگلہ دیش کی انگلینڈ پر پہلی جیت

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم
Image caption بنگلہ دیش کی ٹیم چودہ ایک روزہ میچ ہارنے کے بعد ایک میچ جیتی ہے

بنگلہ دیش نے برِسٹل کا ایک روزہ میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کے میدان میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے جو سیریز کا پہلا میچ ہار چکی ہے اس میچ میں پانچ رن سے کامیابی حاصل کی۔بنگلہ دیش کو چودہ ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست کے بعد یہ پہلے کامیابی ملی ہے۔

سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رن بنائے۔ ان کی اننگز کی خاص بات قیس کے چوہتر رن تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے بالر اجمل شہزاد نے دس اووروں میں اکتالیس رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بنگلہ دیش کی اننگز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹراٹ نے چورانوے رن بنائے لیکن کوئی دوسرا کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔

بنگلہ دیش کے پانچ بالروں نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا بین الاقوامی کرکٹ مقابلہ سن دو ہزار میں نیروبی میں ہوا تھا۔ اس میچ سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم واحد ٹیم تھی جو بنگلہ دیش سے کبھی نہیں ہاری تھی۔

بنگلہ دیش کو انگلینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے آٹھ ٹیسٹ میچوں اور بارہ ایک روزہ میچوں تک انتظار کرنا پڑا۔

اسی بارے میں