آخری وقت اشاعت:  اتوار 11 جولائ 2010 ,‭ 20:34 GMT 01:34 PST

عالمی کپ:جرمنی کا تیسرا نمبر

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ میں فٹ بال عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں جرمنی نے یوروگوئے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ہے۔

جرمنی نے میچ میں پہلے برتری حاصل کی تھی جسے یوروگوئے نے بعد میں برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے شروع ہی میں یوروگوئے نے برتری حاصل کر لی جو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور جرمنی کی طرف سے یانسن نے گول کر کے میچ پھر برابر کر دیا۔

کھیل کے بیاسیویں منٹ میں خضیرا نے جرمنی کی طرف سے کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔

کھیل کے آخری سیکنڈوں میں یوروگوئے کو ڈی کے باہر فری کک ملی جو فورلان نے لگائی۔ کک گول کو لگ کر باہر چلی گئی اور میچ ایک آدھ انچ سے اضافی وقت میں جانے سے بچ گیا۔

فورلان نے عالمی کپ کے دوران پانچ گول کیے ہیں اور اس طرح وہ اب تک ان مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

جرمنی کی طرف سے گول کی تھامس مُلر نے میچ کے انیسویں منٹ میں کیا تھا جبکہ یوروگوئے کی طرف سے گول ایڈنسن کوانی نے میچ کے اٹھائیسویں منٹ میں کیا۔

سیمی فائنل مقابلوں میں جرمنی کو سپین نے ایک صفر سے جبکہ یوروگوائے کو نیدرلینڈ نے تین دو سے شکست دی تھی۔

میچ میں جرمنی کے میروسکلو کلوز کی واپسی ہو گی۔ آج کے میچ میں ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں رونالڈو کی جانب سے سب سے زیادہ پندرہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سنہ انیس سو تیرانوے میں آخری مقابلہ ہوا تھا جو جرمنی نے پانچ صفر سے جیت لیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک میچ کی پابندی کے بعد تھامس مولیر کی واپسی بھی ہوگئی۔

یوروگوئے کے سٹرائیکر لیوس سوریزِ ایک میچ کی پابندی کے بعد واپس آئیں گے لیکن ٹیم کو ڈیگو کی کمی محسوس ہو گئی جو انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

دونوں ٹیموں کا عالمی مقابلوں میں کھیلا جانے والا یہ دسواں میچ ہو گا۔ دونوں ٹیموں میں پہلا میچ انیس سو اٹھائیس میں کھیلا گیا تھا جو یوروگوئے نے چار صفر سے جیتا تھا۔مجموعی طور اس سے پہلے کھیلےگئے نو میچوں سے چھ جرمنی اور ایک یوروگوئے جیتا تھا جب کہ دو میچ برابر رہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا تین بار آمنا سامنا ہو چکا ہے جس میں ایک تیسری پوزیشن کا میچ بھی شامل ہے جو جرمنی نے ایک صفر سے جیت لیا تھا۔

فائل فوٹو، سیمی فائنل میں یوروگوئے کو شکست

یوروگوئے کو سیمی فائنل میں نیدرلینڈ نے شکست دی تھی

انیس سو چھیاسٹھ کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے یوروگوئے کو چار صفر سے شکست دی تھی جب کہ انیس سو ستر میں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی ایک صفر سے جیت گیا تھا۔انیس سو چھیاسی میں دنوں ٹیموں کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سنہ انیس سو ترانوے میں آخری مقابلہ ہوا تھا جو جرمنی نے پانچ صفر سے جیت لیا تھا۔

یہ مسلسل پانچویں بار ہے کہ عالمی کپ میں جرمنی تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیل رہا ہے۔ جرمنی اس سے پہلے انیس سو چونتیس، انیس سو ستر، انیس سو اٹھاون اور دو ہزار چھ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلا۔جرمنی کو ان میچوں میں سوائے انیس سو اٹھاون کے چار میچوں میں کامیابی ملی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔