آخری وقت اشاعت:  پير 12 جولائ 2010 ,‭ 16:37 GMT 21:37 PST

ورلڈ چمپیئنز کا پرجوش استقبال

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

فٹبال ورلڈکپ کی فاتح سپین کی ٹیم اپنے وطن پہنچ گئی ہے جہاں اس کا پرجوش استقبال کیا گیا اور دارالحکومت میڈرڈ میں جشن کا ماحول تھا۔

سپین کے کپتان آئیکر کاسیلاس ٹرافی کے ہمراہ جہاز سے باہر آئے تو وہاں موجود شائقین نے نعرے لگا کر اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر ان کا استقبال کیا۔

سپین کے کپتان آئیکر کاسیلاس ٹرافی کے ہمراہ

سپین کے کپتان آئیکر کاسیلاس ٹرافی کے ہمراہ

جس جہاز پر ٹیم آئی اس پر ’چمپیئنز‘ اور ’اپنی ٹیم پر فخر ہے‘ جیسے الفاظ درج تھے۔

ٹیم کے استقبال کے لیے لاکھوں افراد میڈرڈ کی سڑکوں پر جمع ہیں۔

جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے کئی شائقین براجس ائرپورٹ پہنچے تھے۔

یورپی چیمپیئن سپین نے ہالینڈ کو ہرا کر پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ میچ کا واحد گول سپین کے کھلاڑی انیسٹا نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔