لارڈز ٹیسٹ:آسٹریلیا کی 150 رن سے جیت

مارکس نارتھ
Image caption مارکس نارتھ نے پچپن رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک سو پچاس رن سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کی جانب سے چار سو چالیس رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کے چوتھے روز دو سو نواسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میچ کے چوتھے روز کی تصاویر

آسٹریلیا کی جانب سے سپنر نارتھ نے اٹھارہ اعشاریہ ایک اوور میں پچپن رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سمتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں اور ہلفنہوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے نمایاں بیٹنگ سلمان بٹ نے کی جنہوں نے 92 رن بنائے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران فرحت تھےجو چوبیس رنز بنا کر سمتھ کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ اُس وقت گری جب اظہر علی بیالس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی کی تیسری وکٹ اُس وقت گری جب اوپنر سلمان بٹ چودہ چوکوں کی مدد سے بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی کی چوتھی وکٹ اُس وقت گری جب عمر اکمل بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دو سو ستائیس رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب عمر امین تینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں بھی ایم جے نارتھ نے آؤٹ کیا۔

دو سو انتیس رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب کپتان شاہد آفریدی دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں ایم جے نارتھ نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد کامران اکمل نے 46 رن بنائے اور محمد عامر صرف انیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی عمر گل تھے جنہوں نے ایک رن بنایا اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کنیریا تھے جنہوں نے صرف دو رن بنائے۔

اس سے پہلے کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں تین سو چونتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں اس نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے چار سو چالیس رنز کا ہدف فراہم کیا تھا۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ڈگ بولنجر تھے جنہیں دانش کنیریا نے بولڈ کیا۔

آسٹریلوی اننگز کی خاص بات اوپنر سائمن کیٹچ اور آخری نمبر پر آنے والے بلے بازوں ٹم پین اور بل ہلفنہاس کی عمدہ بلے بازی تھی۔ کیٹچ تراسی اور پین سینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بل ہلفنہاس ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد چھپن رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عمرگل سب سے کامیاب بالر رہے، انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد آصف نے تین، دانش کنیریا نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو ترپّن رنز سکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو اڑتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں آسٹریلیا کو پاکستان پر ایک سو پانچ رن کی ابتدائی برتری حاصل ہوئی تھی۔

اسی بارے میں