ورلڈ کپ فائنل کا گیند 74,000 ڈالر میں نیلام

فائنل
Image caption سپین نے فائنل مقابلے میں ہالینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا

سپین کے فٹبال کے مداحوں نے فٹبال کے ورلڈ کپ کے فائنل میں استعمال کیا جانے والا گیند ایک آن لائن نیلامی میں چوہتر ہزار ڈالر میں خرید لیا ہے۔

ورلڈ کپ فائنل تصاویر میں

نیلامی کی رقم نیلسن منڈیلا کی ایچ آئی وی/ ایڈز کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی مہم 4664 کو دی جائے گی۔

گزشتہ اتوار کو جوہانسبرگ میں سپین اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں سپین نے ہالینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

جنوبی افریقہ میں استعمال کیے جانے والے فٹبال کو ’جوبلانی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ورلڈ کپ میں اس بال پر کافی تنقید کی گئی تھی۔ تاہم اسے بنانے والی کمپنی ادیداس کا کہنا ہے کہ فٹبال ہر طرح کے حالات میں کھیلنے کے لیے موزوں تھا۔

فٹبال کو خریدنے کے لیے ایک سو تینتیس بولیاں لگائی گئیں جس میں پچپن بین الاقوامی بولیاں لگانے والوں نے حصہ لیا۔

ای بے کے اہلکار رتھ سزکوئسکی نے کہا کہ فائنل میں استعمال ہونے والے ’جوبلانی‘ کی اچھی نیلامی میں خیراتی ادارے اور فٹبال کی اپنی متنازعہ حیثیت دونوں شامل ہیں۔

اسی بارے میں