سری لنکا:مرلی دھرن کا آخری ٹیسٹ میچ

Image caption مرلی دھرن کو آٹھ سو وکٹیں لینے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلنے جانے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

پیر کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا ہے۔

اس سے پہلے اتوار کو سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھپن رنز بنائے ہیں۔سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دلشان اور سنگاکارا ہیں۔

سنگاکارا نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو تین رنز بنائے اور سہواگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میچ بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو گیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن سپنرمرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کے باؤلر، مرلی دھرن کو ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے تاہم انہیں آٹھ سو وکٹیں لینے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔

مرلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اڑتیس سالہ مرلی دھرن، پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد امید ہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلتے رہیں گے۔ مرلی دھرن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان رواں ماہ کیا تھا۔

اسی بارے میں