گال ٹیسٹ: سری لنکا بہتر پوزیشن میں

Image caption مرلی دھرن کو آٹھ سو وکٹیں لینے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلنے جا رہے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے سری لنکا کی پہلی اننگ کے پانچ سو بیس رنز کے جواب میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو چالیس رنز بنائے ہیں۔

بھارت کی پہلی وکٹ گوتم گمبھیر کی گری جو صرف دو رن بناکر ملنگا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سچن تندولکر بھی آٹھ رن بنا کر مرلی دھرن کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ راہول ڈراوڈ کی گری جو اٹھارہ کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے اختتام پر وریندر سہواگ پچاسی رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور ان کے ساتھ لکشمن نے اٹھارہ رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے روز دوپہر بعد سری لنکا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر پانچ سو بیس رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی باری کا اعلان کر دیا تھا۔ آٹھویں وکٹ ملنگا کی گری جو چونسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بلے باز ہیرات اپنی نصف سنچری مکمل کرکے اسّی کے ذاتی سکور پر کھیل رہے تھے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پیر کے روز بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں ہو سکا تھا۔

اس سے پہلے اتوار کو سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھپن رنز بنائے تھے۔

سنگاکارا نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو تین رنز بنائے اور سہواگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر پرانوینتنا نے اپنی سنچری مکل کی تھی۔ انہوں نے ایک سو گیارہ رنز سکور کیے۔ میچ بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہوگیا تھا۔

بھارت کی طرف سے ایشانت شرما نے تین اور نئےگیند باز متھن نے بھی تین وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک وکٹ سہواگ کو ملی ہے۔

ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن سپنرمرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کے باؤلر، مرلی دھرن کو ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے تاہم انہیں آٹھ سو وکٹیں لینے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔

مرلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اڑتیس سالہ مرلی دھرن، پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد امید ہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلتے رہیں گے۔ مرلی دھرن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان رواں ماہ کیا تھا۔

اسی بارے میں