پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اجمل شہزاد
Image caption ٹم بریسنن کی جگہ یارکشائر ہی کے کھلاڑی اجمل شہزاد کو چنا گیا ہے

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف انتیس جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے سکواڈ میں بیٹسمین روی بوپارہ کو شامل نہیں کیا گیا۔

اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سٹراس، کوک، ٹروٹ، پیٹرسن، کالنگووڈ، ای مورگن، ایم پرائیر، براڈ، جے اینڈرسن، گریم سوان، فن اور اجمل شہزاد شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر جیوف ملر کا کہنا ہے ’بوپارہ کو اس لیے ٹیم کے لیے نظر انداز کیا گیا ہے کہ اس بات کوئئ شک نہیں کہ وہ اچھی فارم میں ہیں لیکن ہم نے ٹیم کے لیے تسلسل دیکھا ہے۔‘

اس کے علاوہ یارکشائر کے کھلاڑی ٹم بریسنن کی جگہ یارکشائر ہی کے کھلاڑی اجمل شہزاد کو چنا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی بولرز اتنی کی اچھی بولنگ کرتے ہیں جتنے کہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کی تھی تو مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ کے بیٹسمین مشکل میں رہیں گے۔

’پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم ہے اور انگلینڈ کی ٹیم تجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ میرے خیال میں میچ دیکھنے کا مزہ آئے گا۔ میرے خیال میں انگلینڈ ہی جیتے گا۔‘

اسی بارے میں