ایجبیٹسن:انگلینڈ کی اچھی بیٹنگ

کیون پیڑسن فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبیٹسن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنا لیے ہیں۔

اس وقت کریز پر کیون پیٹرسن اور کالنگ ووڈ موجود ہیں اور انہوں نے بلترتیب اڑہتراور چھ رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر ایک سو انیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور اُس کی سات وکٹ باقی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم صرف بہتر رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی جانب سے عمر امین نے سب سے زیادہ تئیس رنز بنائے۔ اُن کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور براڈ نے چار چار جبکہ براڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین سو چون رنز کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں