کولمبو ٹیسٹ: انڈیا کی جیت، سیریز برابر

لکشمن فائل فوٹو
Image caption لکشمن نے ایک سو تین رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن انڈیا نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے سو دو ستاون رنز کا ہدف ملا تھا جو اُس نے پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انڈیا کی اننگز کی خاص بات لکشمن کی شاندار سینچری تھی۔ انہوں نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو تین رنز کی ناقابلِ شکست کھیلی۔

انڈیا کے دوسرے نمایاں بلے باز سچن تندولکر رہے، انہوں نے چون رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے رندیو نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو سڑسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے سمارا ویرا نے سب سے زیادہ تراسی رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں سینچری بنائی تھی۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز مینڈس رہے انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اٹھہتر رن بنائے۔

انڈیا کی جانب سے اوجھا، سہواگ اور امیت مشرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا نے انڈیا کو گالے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم: پرانوینتا، دلشان، سنگا کارا، جےوردھنے، سماویرا، میتھوز، ملنگا، رندیو، مینڈس اور ولگیدار

انڈیا کی ٹیم: سہواگ، مرلی وجے، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، لکشمن، رائینہ، دھونی، مشرا، ایشانت شرما اور اوجھا

اسی بارے میں