ٹورانٹو: سیمی فائنل میں مرے نے نڈال کو ہرادیا

نڈال اور مرے
Image caption اس سیمی فائنل میں نڈال کو چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست ہوئی

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں کھیلے جانے والے ’راجرز کپ‘ ٹینس مقابلے کے سیمی فائنل میں اینڈی مرے نے رافائیل نڈال کو ہرا دیا ہے۔

نڈال اس وقت نہ صرف موجودہ ومبلڈن چیمپیئن ہیں بلکہ ٹینس کے عالمی درجہ بندی میں اول نمبر پر ہیں۔

برطانیہ کے اینڈی مرے سنیچر کو کھیلے گئے میچ میں نڈال کو چھ۔تین، چھ۔چار سے ہرا کرفائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اس ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ فائنل میں مرے کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہوگا۔ فیڈر رنے دوسرے سیمی فائنل میں نو نؤیک ڈیوکووِچ کو چھ۔ایک، تین چھ اور سات۔پاچ سے ہرایا۔

نڈال اور مرے کے درمیان گیارہ میچوں میں سے آٹھ نڈال نے جیتے ہیں۔

مرے کی اس جیت کے نتیجے میں ان کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر کی پوزیشن برقرار رہے گی۔

اسی بارے میں