پریرا کی عمدہ بالنگ، سری لنکا فاتح

پریرا
Image caption پریرا نے اٹھائیس رنز کے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں

سری لنکا میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں سری لنکا نے بھارت کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا اور بھارت کی پوری ٹیم ایک سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر سولہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان پینتیس رن کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

میچ کے آغاز سے ہی بھارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور چھبیس کے مجموعی سکور پر اس کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہو چکے تھے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی یوراج سنگھ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر سکور کرنے میں ناکام رہا اور پوری بھارتی ٹیم اوور میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔ یوراج نے اڑتیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے پانچ، کلاسیکیرا اور ملنگا نے دو، دو جبکہ میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں پریرا کی بہترین بالنگ کارکردگی تھی۔

اس میچ سے قبل سیریز میں نیوزی لینڈ سات پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ سری لنکا کے چھ اور بھارت کے پانچ پوائنٹس ہیں۔

اسی بارے میں