گولف کھلاڑی نے بارہ ایکڑ رقبہ جلا دیا

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں گولف کلب کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کی کلب بال کی بجائے پتھر سے ٹکرائی اور آگ بھڑک اٹھی۔

شیڈی کینیئن گولف کورس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس آگ نے جلد ہی بارہ ایکڑ کے گھنے درختوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

آگ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے کے عملے کے ڈیڑھ سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اورنج کاؤنٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کیپٹن گریگ نے بی بی سی کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اس وقت معلوم ہوئی جب لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

’ذاتی طور پر میں نے اس قسم سے آگ لگنے کے بارے میں نہیں سنا۔‘

اسی بارے میں