سلمان، آصف، عامر سیریز سے باہر

سلمان بٹ آصف عامر
Image caption تینوں کھلاڑی اب موجودہ سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر یاور سعید نے کہا ہے کہ ٹیم کے وہ تین کھلاڑی جن پر سٹے بازی میں ملوث ہونے کا الزام ہے انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے مذید کسی میچ میں نہیں کھیلیں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیم کے کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر آج لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ اور برطانیہ میں پاکستان کے سفیر واجد شمس الحسن کے سامنے پیش ہونگے جہاں انہیں سوالات کا سامنا ہوگا۔

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں اس وقت برطانوی پولیس کی تحقیقات کا مرکز ہیں۔ ان کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نو بالز کرائی۔

اس سے پہلے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا تھا کہ بہتر یہی ہے کہ جو کھلاڑی اس معاملے میں ملوث ہیں وہ اس سیریز میں حصہ نا لیں۔

آئی سی سی کے چیف ایکزکٹیو ہارون لوگارٹ نے بھی کہا تھا کہ ان کے خیال میں عقل مندی کی بات یہی ہے کہ یہ کھلاڑی کھیل میں حصہ نا لیں کیونکہ ان پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ان کا کہنا تھا '' کھیل کے وقار کو مجروح کیا گیا۔

اسی بارے میں