سری لنکا کے کھلاڑی کی تفتیش

سری لنکا کی ٹیم(فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بد عنوانی کے یونٹ نے سری لنکا کے ایک اہم کھلاڑی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

بی بی سی سپورٹس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم کے سابق مینیجر برینڈن کروپو نے آئی سی سی کو مذکورہ کھلاڑی کی ایک معطل ہو جانے والے ’میچ فکسر‘ سے ملاقاتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

آئی سی سی نے سری لنکا کے کھلاڑی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈی سلوا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

برینڈن کروپو کی رپورٹ کے بعد پولیس نے لگائے گئے الزامات پر تفتیش شروع کی تھی لیکن کسی کھلاڑی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے اخبار ’سنڈے ٹائمز‘(سری لنکا) کو بتایا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

اسی بارے میں