یو ایس اوپن:اعصام مینز ڈبلز فائنل ہارگئے

برائن برادران
Image caption مائک اور باب برائن دنیا کے سب سے کامیاب مینز ڈبلز کے جوڑی ہیں

پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بوپنا یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز فائنل میں ہار گئے ہیں۔

بر صغیر سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی اس جوڑی کو امریکہ کے برائن برادران نے دو سیٹ میں سات-چھ، سات۔چھ سے ہرا دیا۔

باب اور مارک برائن نے یہ ٹائٹل تیسری مرتبہ جیتا ہے۔ یہ جُڑواں بھائی مینز ڈبلز میں عالمی ٹینس کی تاریخ کے سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں اور 62 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Image caption رہن بوپانا اور اعصام الحق

پاکستان کے اعصام الحق اس مقابلے کے مِکسڈ ڈبلز کے فائنل تک بھی پہنچ گئے تھے تاہم اس میں بھی انہیں اور ان کی جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے پارٹنر کویٹا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مینز ڈبلز میں اعصام الحق اور روہن بوپنا کی پارٹنرشپ کو اس لیے بھی بہت سراہا گیا تھا کہ نہ صرف ان کا کھیل اس مقابلے میں اچھا رہا بلکہ وہ پاک بھارت دوستی اور تعاون کی ایک مثال بھی بتائے جا رہے تھے۔

اسی بارے میں