انگلینڈ نے پہلا ایک روزہ میچ جیت لیا

سٹیون ڈیویز
Image caption انگلینڈ کے اوپنر سٹیون ڈیویز نے 87 رن بنائے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلے ایک روزہ میچ انگلینڈ نے چوبیس رنز سے جیت لیا۔

انگلینڈ نےپاکستان کو جیتنے کے لیے 275 کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان مقررہ 41 اوور میں یہ رن نہ بنا سکا اور اننگز کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 250 رن بنائے تھے

سکور کارڈ

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

انگلینڈ نے 41 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 274 رن بنائے۔ انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ اوپنر سٹیون ڈیویز نے 87 رنز بنائے جبکہ جوناتھن ٹراٹ نے 69۔ روی بوپارہ 35 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں، شاہد آفریدی نے ایک اور انگلینڈ کا ایک کھلاڑی (بریسنن) رن آؤٹ ہوئے

انگلینڈ کے 274 کے جواب میں پاکستان کا کوئی بیٹسمیں جم کر نہ کھیل سکا اور صرف اوپنر کامران اکمل نصف سنچری تک پہنچ سکے۔

پاکستان کے پہلے کھلاڑی 62 کے سکور پر آوٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ سوان کی گیند پر بیسننن کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کمال اکمل اور محمد یوسف کریس پر تھے۔لیکن 82 کے سکور پر محمد یوسف بھی ؤٹ ہو گئے۔وہ یارڈی کی گیند پر ایل بی ڈبل یوئے۔

یوسف کے بعد فواد عالم بیٹنگ کرنے آئے۔ پھر 123 کے سکور پر کامران اکمل آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 53 رنز بنائے اور ان کو سوان کی گیند پر براڈ نے کیچ آؤٹ کیا۔

158 کے سکور پر فواد عالم آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر کپتان شاہد آفریدی کھیلنے آئے۔

191 کے مجموعی سکور پر عمر اکمل بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 43 رن بنائے۔

218 کے سکور پر شفیق آؤٹ ہوئے، 213 پر شاہد آفریدی اور 238 پر شعیب اختر۔ 244 پر عمر گل بھی آؤٹ ہو گئے۔