کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری

اوین مورگن
Image caption انگلینڈ کے اوین مورگن کے لیےیہ ایک بہت کامیاب سیریز رہی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی گریم سوان اور اوئن موگن جبکہ پاکستان کے کھلاڑی سعید اجمل، عمر گل اور شعیب اختر کی آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی ’او ڈی آئی پلیئر رینکنگز‘ میں گریم سوان بولروں کی درجہ بندی میں اب تیسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹسمین اوئن مورگن چھ پوزیشن اوپر گئے ہیں اور اب وہ بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں چودہویں درجے پر ہیں۔

آئی سی سی کی فہرست دیکھیے

اس سیریز کے بعد جیمز اینڈرسن نے بھی اپنی پوزیشن بہتر کی ہے اور وہ بہترین بولروں کی فہرست میں نمبر سولہ سے اب نمبر بارہ پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ نے اس سیریز میں گیارہ وکٹ حاصل کیے تھے اور وہ آئی سی سی کے اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر قائم رہے۔

پاکستان کے سپن بولر سعید اجمل نے اس سیریز میں نو وکٹ حاصل کیے جس کے بعد وہ کامیاب بولروں کی فہرست میں نمبر سترہ سے نمبر تیرہ پر آگئے ہیں۔

عمر گل تیرہ وکٹوں کے ساتھ اس سیریز کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ وہ اس فہرست میں اٹھاررہ پوزیشن اوپر چلے گئے ہیں اور اب وہ نمبر تئیس پر ہیں۔ شعیب اختر اس فہرست میں نمبر پینتالیس ہیں جو کہ چودہ پوزیشن کی بہتری ہے۔

تاہم پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کی بولروں کی فہرست میں پوزیشن فری ہے اور اب وہ نمبر سولہ پر ہیں۔ تاہم وہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔اس سے پہلے وہ اس میں سر فہرست تھے لیکن اب یہ اعزاز بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو ملا ہے۔

اسی بارے میں